محترم عبدالجلیل عشرت صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2006ء میں محترم عبدالجلیل عشرت صاحب کا مختصر ذکر خیر مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔
محترم عشرت صاحب جناب عبدالمجید سالک صاحب (مالک و مدیراعلیٰ اخبار ’’انقلاب‘‘ لاہور) کے چھوٹے بھائی تھے مگر اس تعلق کو عام طور پر ظاہر نہ کرتے تھے کیونکہ سالک صاحب احمدی نہ تھے جبکہ عشرت صاحب تمام بڑائی احمدیت سے تعلق میں سمجھتے تھے۔
محترم عشرت صاحب کا دینی اور دنیاوی علوم کا مطالعہ نہایت وسیع تھا جو اُن کی تقاریر اور مضامین سے عیاں ہوتا تھا۔ عمدہ اور باریک نکات بیان کرتے۔ تقریر و تحریر میں یکساں ملکہ تھا۔ بولتے تو پوری تیاری کے ساتھ اور لکھتے تو گہرائی میں اُتر کر۔ جماعتی نظام میں اطاعت اور وفاداری کا اعلیٰ نمونہ تھے۔ دین کو دنیا پر ہمیشہ مقدم رکھا۔ مجلس شوریٰ میں حضرت خلیفۃالمسیح کی طرف سے رُکن نامزد ہوتے اور محکمہ اکاؤنٹس سے تعلق کی وجہ سے جماعتی بجٹ کی تیاری میں بڑی تندہی سے حصہ لیتے۔ نمازوں کی باجماعت اور بروقت ادائیگی آپ کا بہت بڑا وصف تھا۔ اپنے تمام معمولات کو نمازوں کے اوقات کے تابع رکھتے۔ سالہا سال تک اپنے گھر کا ایک حصہ نماز باجماعت کیلئے وقف کئے رکھا۔
آپ بہت قانع اور سادہ تھے۔ لمبی بیماری حوصلہ اور صبر کے ساتھ برداشت کی۔ نکتہ چینی، تنقید، غیبت اور اعتراض کرنے کی عادت نہ تھی۔ اختلاف کی صورت میں اپنا جائز حق بھی چھوڑ دیتے۔ حق گوئی سے کام لیتے مگر ایسی ذہانت کے ساتھ کہ دوسروں کو تکلیف نہ پہنچے اور ان کی دلشکنی نہ ہو۔
لندن میں مقیم معروف شاعر مکرم فاروق محمود صاحب آپ کے پوتے ہیں-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں