محترم عبدالحمید صاحب شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جون 2012ء میں چند شہدائے احمدیت کا تذکرہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے خطباتِ جمعہ کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔
؍اکتوبر 1974ء کو جماعت اسلامی کی تحریک پر مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب کے بارہ میں ایک سوچی سمجھی سکیم تیار کرکے کنری میں یہ مشہور کردیا گیا کہ انہوں نے قرآن کریم جلا دیا ہے۔ چنانچہ شہر کے اوباشوں اور غنڈوں پر مشتمل جلوس نکالا گیا جس کی پشت پناہی جماعت اسلامی اور پولیس کر رہی تھی۔ یہ جلوس ڈاکٹر رشید صاحب کے کلینک پر حملہ آور ہوا اور اُسے مکمل تباہ کردیا۔ پھر اُن کے مویشیوں کے باڑے کو آگ لگادی۔ یہ دیکھ کر محترم عبدالحمید صاحب مویشیوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھے تو ہجوم میں سے کسی نے اُن پر گولی چلا دی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید مرحوم غیرشادی شدہ تھے۔ پسماندگان میں والدین اور بہن بھائی تھے۔ آپ کے والد مکرم سردار احمد صاحب نے1987ء میں وفات پائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں