محترم عبداللطیف صاحب اووسیئر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جولائی 2007ء میں مکرمہ م۔ وقار صاحبہ اپنے دادا محترم چودھری عبداللطیف صاحب اوورسیئر کا ذکرخیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ کثرت سے درودشریف کا ورد کرنے والے اور بہت دعاگو تھے۔ اللہ تعالیٰ نے کئی بار خواب میں آپ کی درود بھیجنے کی عادت پر پسندیدگی کا اظہار بھی فرمایا۔ آپ ہمیشہ بامقصد گفتگو کیا کرتے تھے۔ کبھی غیبت نہ کرتے اور اگر کسی کی کوئی بات ناپسند ہوتی تو فوراً بتا دیتے۔
آپ کو اللہ تعالیٰ نے 93 سال عمر دی۔ آپ بہت منکسرالمزاج تھے اور صحت کی خرابی کے باوجود کوئی ملاقات کے لئے آتا تو بیٹھ جاتے۔ وفات سے کچھ عرصہ پہلے چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگئے تھے لیکن ہمیشہ اللہ کی رضا پر راضی رہنے والے تھے۔ آپ کا حافظہ بہت اچھا تھا۔ بچپن کی باتیں، مختلف علاقوں کی ثقافت اور دیگر حالات بہت اچھی طرح یاد تھے۔
بہت صابر تھے۔ اپنی ایک بیٹی اور اہلیہ کی وفات کے صدمات برداشت کئے۔ بیٹی کے بچوں کو اپنے پاس رکھ کر تربیت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں