محترم مسعود احمد خان صاحب دہلوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍نومبر 2011ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق جماعت احمدیہ کے دیرینہ خادم ، واقف زندگی اور سابق ایڈیٹر روزنامہ الفضل محترم مسعود احمد خان صاحب دہلوی 3نومبر 2011ء کو ربوہ میں بعمر 91 سال وفات پا گئے۔
آپ 16فروری 1920ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت مولوی محمود حسن خان صاحبؓ (یکے از 313 صحابہ) نے 1890ء میں اور آپ کے والد حضرت محمدحسن آسان صاحبؓ دہلوی نے 1900ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کا شرف حاصل کیا تھا۔

محترم مسعود احمد خان صاحب نے 1944ء میں خدمت دین کے لئے زندگی وقف کی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے آپ کا روزنامہ الفضل میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر تقرر فرمایا اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے جرنلزم میں پوسٹ گریجوایٹ کروایا۔ بعد ازاں آپ نے 1946ء تا 1971ء اسسٹنٹ ایڈیٹر اور 1971ء تا 1988ء ایڈیٹر روزنامہ الفضل کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ 1960ء تا 1973ء ایڈیٹر ماہنامہ انصاراللہ رہے۔ آپ مجموعی طور پر 43سال تک الفضل قادیان ، لاہور اور ربوہ کے ادارہ کے ساتھ وابستہ رہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کے ہمراہ بعض دوروں پر بیرونی ممالک میں جانے کی سعادت بھی پائی۔ 1989ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی ہدایت پر آپ کو جرمنی میں قضاء کا نظام قائم کرنے کی توفیق ملی۔
آپ کی خودنوشت سوانح ’’سفر حیات‘‘ پر تبصرہ الفضل انٹرنیشنل 4دسمبر 2015ء کے الفضل انٹرنیشنل کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں