محترم مولوی خلیل الرحمٰن صاحب آف افغانستان
مولوی خلیل الرحمٰن صاحب 13 جون 1913ء کو درگئی (خوست، افغانستان) میں پیدا ہوئے جو سیدگاہ (حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید رضی اللہ عنہ کے گاؤں) سے چند میل کی مسافت پر ہے۔ 1918ء میں آپ کے والد نقل مکانی کرکے قادیان آگئے۔
محترم مولوی صاحب 1936ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول میں مدرس ہوئے۔ 1947ء سے 1950ء تک کشمیر کے محاذ پر بھی خدمات بجالائے اور حکومت پاکستان سے بہادری کے اعتراف میں تمغہ پایا۔ بہت دعا گو اور تبلیغ کے شیدائی تھے۔
آپ کا ذکر خیر آپکے بیٹے مکرم ڈاکٹر حمیدالرحمٰن صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جون 1995ء میں شائع ہوا ہے۔