محترم چودھری ظہور احمد صاحب گجراتی درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم چودھری ظہور احمد صاحب گجراتی کا ذکرخیر بھی شامل ہے۔ آپ محترم چوہدری فتح دین صاحب کے ہاں ’شیخ پور وڑائچاں ‘ ضلع گجرات (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ 1939ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے برطانوی فوج میں بھرتی ہوگئے۔ 1947ء میں حضورؓ کی ہی تحریک پر اپنی چھ سالہ سروس کے اختتام پر قادیا ن حاضر ہوئے اور ابتدئی درویشان میں شامل ہونے کی توفیق پائی۔ دوران درویشی آپ سلسلہ کی مختلف خدمات بھی بجا لاتے رہے۔ آپ کی وفات 28 اگست 2004ء کو ہوئی۔ آپ کی ایک بیٹی اور پانچ بیٹے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں