محترم چودھری علی محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 1996ء میں مکرم اقبال احمد نجم صاحب مربی سلسلہ

نے اپنے والد محترم چودھری علی محمد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے جو یکم جون 1996ء کو 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہیں۔

محترم چودھری علی محمد صاحب کے والد محترم خلافت اولیٰ کے دَور میں احمدی ہوئے تھے جبکہ آپ نے خود خلافت ثانیہ کے ابتدائی دَور میں B.A. پاس کرنے کے بعد احمدیت قبول کی۔ آپ بہت مہمان نواز اور پرجوش داعی الی اللہ تھے۔ ریٹائرمنٹ کے وقت آپ کے پاس ایک لاکھ روپے تھے جو آپ نے حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کر دئیے تو حضور انور نے فرمایا کہ پہلے اپنے بچوں کی مرضی سے آگاہ کریں۔ جب بچوں نے اس کار نیک کے لئے مثبت جواب دیا تو حضور کے ارشاد پر یہ رقم بیوت الحمد میں دیدی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں