محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب کی وفات

محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب مورخہ 4مارچ 2007ء کی صبح بعمر 78سال وفات پاگئے۔ آپ مکرم چوہدری مولابخش صاحب کے ہاں 2؍جنوری 1929ء کو پیدا ہوئے۔ مڈل کرکے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور 23؍جون 1946ء کو زندگی وقف کی۔ پھر جامعہ احمدیہ سے مورخہ 22نومبر 1956ء کو شاہد کی ڈگری حاصل کی۔
آپ نے 17سال تک بیرون ملک خدمات سرانجام دیں ۔26نومبر 1957ء کو برما تشریف لے گئے جہاں سے 12نومبر 1960ء کو واپس ربوہ آئے۔ نائیجیریا میں دو مرتبہ 17؍جنوری 1964ء تا 4؍ا پریل 1967ء اور پھر 21؍فروری 1971ء تا 10مارچ 1974ء خدمات سرانجام دیں۔ اکتوبر 1975ء میں آپ نے جامعہ احمدیہ ربوہ میں بطور استاد خدمات کا آغاز کیا اور 30؍جون 2002ء تک 27سال تدریس کے فرائض سر انجام دیئے نیز ایک عرصہ تک ہوسٹل جامعہ احمدیہ کے سپرنٹنڈنٹ بھی رہے۔ 1986ء سے تاوفات مرکزی قاضی بھی رہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے دور صدارت مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے دوران مہتمم وقار عمل اور مہتمم مقامی کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔ نیک سیرت، متحمل مزاج ،محنتی اور صائب الرائے تھے۔ مرحوم نے اہلیہ مکرمہ رضیہ منیر صاحبہ کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی یادگار چھوڑی ہیں ۔ آپ موصی تھے چنانچہ تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں عمل میں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں