محترم ڈاکٹر خالد یوسف صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 23؍جون 2025ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ13؍فروری2014ءمیں محترم ڈاکٹر خالد یوسف صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے جو 7؍فروری 2014ء کو فضل عمر ہسپتال ربوہ میں 47؍سال کی عمر میں انتقال کرگئے اور بوجہ موصی ہونے کے بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئے۔

ڈاکٹر خالد یوسف صاحب

مکرم ڈاکٹر صاحب 1967ء میں نوابشاہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی اور پھر لیاقت میڈیکل کالج جام شورو حیدرآباد سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں ہاؤس جاب کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر میں پرائیویٹ کلینک شروع کیا۔ 2008ء میں آپ کے والد محترم محمد یوسف صاحب کو مخالفین احمدیت نے شہید کردیا تو مارچ 2009ء میں آپ ہجرت کرکے ربوہ آگئے اور 24؍مارچ سے فضل عمر ہسپتال ربوہ کے شعبہ ENT میں تعینات ہوئے۔ آپ بہت ملنسار، ہمدرد اور سادہ مزاج انسان تھے۔ خدمت خلق کا شوق تھا۔ ہسپتال کے اوقات کے بعد بھی ضرورت ہوتی تو بہت شوق اور توجہ سے مشورہ دیتے۔ دو سال جلسہ سالانہ قادیان میں شعبہ طبّی امداد میں مہمانوں کی خدمت کی توفیق بھی پائی۔ آپ کے لواحقین میں آپ کی بوڑھی والدہ، اہلیہ اور چار بچے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں