مرشد ربانی کی توجہ کا اثر

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کی ایک تحریر ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 1999ء میں منقول ہے۔
آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری بیعت کے ابتدائی سالوں میں ایک صوفی نے یہ معلوم کرکے کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کی بیعت کرلی ہے مجھے کہا کہ تم بہت جلد عیسائیوں، آریوں وغیرہ اقوام مخالفینِ اسلام کے جواب دینے میں ایک خاص طاقت حاصل کروگے۔ میں نے کہا آپ کو کس طرح معلوم ہوا؟
انہوں نے جواب دیا کہ آپ نے جس شخص کی بیعت کی ہے اس کی توجہ ادیانِ باطلہ کی نیست کرنے کی طرف بہت بڑھی ہوئی ہے اور مرشد کی توجہ کا اثر مریدین پر پڑتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں