مرضئی دوست پہ سو جاں سے فدا ہو جانا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17مارچ 2008 ء میں محترم حکیم خلیل احمد مونگھیری صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔احمدیت کیا ہے
مرضئی دوست پہ سو جاں سے فدا ہو جانا
جیتے جی راہِ محبت میں فنا ہو جانا
تیر و خنجر کی نہ تلوار کی حاجت ہے اسے
خود کماں ہونا تو خود تیرِ دعا ہو جانا
کھیلنا موجوں سے طوفاں پہ تبسم کرنا
پھنسنا گرداب میں خود اور رِہا ہو جانا
دیکھو اعجاز غلامان مسیحائے زماں
بن کے بیمار خود اوروں کی دوا ہوجانا
دین کو دنیا پہ ہر آن مقدم رکھنا
جانتے ہیں یہی پابند وفا ہو جانا