مری زمیں کو فلک کا سفر دیا تُو نے … نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 23؍دسمبر2024ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 27؍ستمبر2016ء میں مکرم بشارت محمود طاہر صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مری زمیں کو فلک کا سفر دیا تُو نے
مَیں کم نظر تھا وفا کا ہنر دیا تُو نے
مَیں بےنصیب کو تُو نے نصیب بخشے ہیں
مَیں بےمُراد مُرادوں سے بھر دیا تُو نے
شکستہ پا کو وہ بخشے ہیں حوصلے تُو نے
ہر اِک اُمید کو منزل کا گھر دیا تُو نے
مرے جنوں کو بھی بخشی ہے تُو نے دانائی
مرے غموں کو خوشی کا ثمر دیا تُو نے
وہ ایک دل جو سدا ہی تڑپتا رہتا تھا
اُسے سکون کے جیسا گہر دیا تُو نے

اپنا تبصرہ بھیجیں