مرے مولا مجھے تُو قادیاں دارالاماں لے جا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
مرے مولا مجھے تُو قادیاں دارالاماں لے جا
جہاں برسے تھے بارش کی طرح تیرے نشاں لے جا
مسیحائے زماں کے مولد و مسکن کو دیکھ آؤں
جو بس میں ہو کسی دیوار کے سائے میں رہ جاؤں
نصیب اس حوض کوثر سے حیات جاودانی ہو
وہ علم و معرفت پاؤں جو ابدی غیرفانی ہو