مسجدوں کے مینارے لرزتے رہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 9 اکتوبر 2020ء)

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں سانحہ لاہور 2010ء کے حوالے سے مکرم ڈاکٹر فیاض احمد شاہین صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مسجدوں کے مینارے لرزتے رہے
موت کرتی رہی رقص چاروں طرف
وحشی مقتل کو رنگیں بناتے رہے
خوں شہیدوں کا گرتا رہا ہر طرف

غم سے بوجھل ہے دل ، کوئی شکوہ نہیں
اشک آنکھوں سے گرتے ہیں بن کے دعا
تیری نصرت رہے ہم پہ سایہ فگن
آسرا ہے تیرا بس خدا ، اے خدا

ترے بندے ہیں ہم ، ہے یہی التجا
میرے مولیٰ انہیں سیدھا رستہ دکھا
یا بنا دے انھیں عبرتوں کا نشاں
تُو ہے زندہ خدا ، تُو ہے مشکل کُشا

اپنا تبصرہ بھیجیں