مشرقی جزیروں میں دیکھو ’’بادشاہ آیا‘‘ … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 20؍جنوری 2023ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 5؍نومبر 2013ء میں مکرم ڈاکٹر طارق احمد مرزا صاحب کی درج ذیل نظم شائع ہوئی ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ آسٹریلیا کے حوالے سے کہی گئی تھی۔

مشرقی جزیروں میں دیکھو ’’بادشاہ آیا‘‘
مرکزِ نگاہ بن کر ، صاحبِ نگاہ آیا
وہ غلام اللہ کا ، وہ خلیفۃالمہدی
ایسا ظِل سبحانی ، ایسا بادشاہ آیا
جبکہ ساری دنیا ہے جنگ کے دہانے پہ
امن کی ندا لے کر وہ جہاں پناہ آیا
کیا عجیب سودا تھا ، جان دی اماں پائی
کان میں فرشتوں کا شورِ ’آہ‘ و ’واہ‘ آیا
اِک حسین کیفیت چھا گئی مرے دل پہ
نور کی ردا پہنے جب وہ جلسہ گاہ آیا
اُس بزرگ ہستی کے ہر سکوت و حرکت پہ
جانے کیوں مجھے طارقؔ پیار بےپناہ آیا

ڈاکٹر طارق احمد مرزا صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں