مصائب دُور کرنے کا نسخہ
آجکل ہر شخص مختلف مصائب میں مبتلا ہے اور ان سے نجات کے لئے مختلف حیلے اختیار کرتا ہے- اس حوالہ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1995ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ارشاد شائع ہوا ہے جو ہدیہ قارئین ہے:
’’خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر دکھ اور مصیبت اور بے عزتی اٹھانے کے لئے تیار رہو تا خدا تعالیٰ تمہارے مصائب کو دور کرے اور تمہاری آبرو کا خود محافظ ہو۔‘‘