مصلح موعود نے دعویٰ کیا جمعہ کے دن – نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19؍فروری 2021ء)
ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی ’’پیشگوئی مصلح موعود‘‘ کے پورا ہونے کے حوالے سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
مصلح موعود نے دعویٰ کیا جمعہ کے دن
اور جماعت نے بھی اٰمَنَّا کہا جمعہ کے دن
جن کے دل میں تھی ابھی باقی ذرا سی بھی خلش
شک و شبہ اُن کا سب جاتا رہا جمعہ کے دن
پھر سمندر پار جائے گا عَلَم توحید کا
اِک سفر ہوگا نیا ، اعلان تھا جمعہ کے دن
’’مَیں تری تبلیغ کو پہنچاؤں گا آفاق تک‘‘
میرے کانوں نے تو یہ مضموں سنا جمعہ کے دن
گو خصوصیت رہی جمعوں کی اب کے سال بھر
لیکن اب تو ہوگئی بس انتہا جمعہ کے دن
مصلح موعود کہتے تھے جسے پہلے ہی سب
شکر ہے وہ متفِق ہم سے ہوا جمعہ کے دن