منبع علم و عمل اور پیکر صدق و صفا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمودالحسن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

منبع علم و عمل اور پیکر صدق و صفا
ذات پر تیری رہا ہر آن فیضان خدا
آشنا رمزِ حقیقت سے کیا تُو نے ہمیں
گامزن راہ وفا پر کر دیا تُو نے ہمیں
حسن عالمتاب تیرا جلوہ گر ہے آج بھی
یاد تیری ہمدم شام و سحر ہے آج بھی
میرے طاہرؔ کفر سے تُو برسر پیکار تھا
تیرا دم اعدائے ملّت کے لئے تلوار تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں