موجہِ ابرِ رواں ہیں ہم لوگ . نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 12نومبر 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مئی 2013ء میں مکرم محمودالحسن صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے:

موجہِ ابرِ رواں ہیں ہم لوگ
جانے کیوں سب پہ گراں ہیں ہم لوگ
ہوبہو مہر و وفا کی تصویر
ہمہ تن آہ و فُغاں ہیں ہم لوگ
نرم و نازک کبھی شبنم کی طرح
اور کبھی شعلہ بجاں ہیں ہم لوگ
یہ نہیں اہلِ خرد کو معلوم
واقفِ سرّ نہاں ہیں ہم لوگ
لاکھ بے یار و مددگار سہی
صاحبِ شانِ شہاں ہیں ہم لوگ
خرقہ فقر، ہماری زینت
رونقِ بزمِ جہاں ہیں ہم لوگ
آگ میں پڑ کے براہیم صفت
واردِ کوئے جناں ہیں ہم لوگ

اپنا تبصرہ بھیجیں