مکرم احمد اقبال صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍نومبر 2011ء میں مکرم عبدالحق مبشر صاحب کے قلم سے مکرم احمد اقبال صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جن کا نام ربوہ میں عطیۂ خون اور دیگر خدماتِ خلق کے حوالہ سے بہت نمایاں تھا۔ آپ 16 فروری 2010ء کو صرف 36 سال کی عمر میں ہارٹ فیل ہوجانے کی وجہ سے وفات پاگئے۔
موسم کیسا ہی ہو اور گھر پر دستک دینے والا کوئی بھی ہو۔ خون کی دستیابی کے لئے سائل کے ساتھ نکل کھڑے ہوتے۔ شادی و غمی، وقارعمل، جماعتی ڈیوٹیوں غرضیکہ ہر جگہ آپ کی موجودگی لازمی ہوتی۔ کسی کام کو عار نہ سمجھتے۔ نالیوں کی صفائی اور دیگر کام اپنے ہاتھ سے کرکے دوسروں کے لئے بہترین نمونہ فراہم کرتے۔ غیرازجماعت افراد سے بھی گہرا تعلق اور اخلاص کا رشتہ تھا۔ مہمان نوازی کے اصول و آداب سے بخوبی واقف تھے۔ کئی بار بیرونِ ربوہ جاکر بھی عطیۂ خون پیش کیا۔ آپ کی وفات پر بے شمار آنکھیں اشکبار تھیں اور زبانیں آپ کی خدمات کا تذکرہ کررہی تھیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں