مکرم الحاج ڈاکٹر ملک عطاء اللہ خان صاحب

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 9؍اپریل 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2013ء میں مکرم ڈاکٹر ملک نسیم اللہ خان صاحب نے اپنے والدمحترم الحاج ڈاکٹر ملک عطاء اللہ خان صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔
مکرم ڈاکٹر ملک عطاء اللہ خان صاحب جنوری 1914ء میں پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں آپ کے والد حضرت ڈاکٹر نیازمحمد صاحبؓ سول ہسپتال میں تعینات تھے۔ حضرت ملک برکت علی صاحبؓ آپ کے دادا اور محترم ملک صلاح الدین صاحب مؤلف ’’اصحاب احمد‘‘ آپ کے بڑے بھائی تھے۔
پاکپتن میں چوتھی جماعت پاس کرنے کے بعد آپ قادیان چلے گئے اور چودہ سال کی عمر میں میٹرک وہیں سے پاس کیا۔ پھر میڈیکل سکول امرتسر سے L.S.M.F کرکے آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کرلی۔ کچھ عرصے بعد انڈین آرمی میں بطور کیپٹن چلے گئے۔ بسلسلہ ملازمت دس ممالک میں مقیم رہے۔ قیام پاکستان کے بعد ملازمت ترک کرکے کنگ ایڈورڈ کالج لاہور سے M.B.B.S کیا۔ اُس وقت آپ پانچ بچوں کے باپ بن چکے تھے۔ پھر ایکسرے میں سپیشلائز کیا اس کے بعد سعودی عرب چلے گئے جہاں پندرہ سال بطور ریڈیالوجسٹ ملازم رہے۔ اس دوران سولہ مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں