مکرم سجاد احمد صاحب مربی سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 جولائی 2009ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم سجاد احمد صاحب مربی سلسلہ کو 26؍جولائی 2009ء کو دوپہر کے وقت اُن کے گھر کے سامنے اُن کی گاڑی میں ہی فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ آپ مکرم محمد اعظم خان صاحب مرحوم کے بیٹے تھے۔ 1965ء میں پیدا ہوئے۔ 1982ء میں جامعہ احمدیہ ربوہ میں داخلہ لیا اور 1990ء میں فارغ التحصیل ہوکر مختلف مقامات نیز مرکزی دفاتر میں خدمت کی توفیق پاتے رہے۔ اس وقت نظارت اشاعت میں خدمت بجالارہے تھے۔ مرحوم خاموش طبع، سادہ مزاج، خوش اخلاق اور مخلص خادم سلسلہ تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ نے اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی اپنی یادگار چھوڑے ہیں۔

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/XN1GG]

اپنا تبصرہ بھیجیں