مکرم قادر بخش خان صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4فروری 2011ء کے مطابق مکرم قادر بخش خان صاحب 81 سال کی عمر میں 30 جنوری 2011ء کو وفات پاگئے۔ تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ مکرم الٰہی بخش خان صاحب کے بیٹے تھے۔
مکرم قادر بخش خان صاحب نے 8 سال حضرت مصلح موعودؓ کے گارڈ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ 3سال فرقان فورس میں اور 39 سال فضل عمر ہسپتال ربوہ میں خدمت کی۔ اپنی مقامی جماعت میں لمبا عرصہ سیکرٹری تحریک جدید اور وقف جدید بھی رہے۔ آپ نے چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ایک بیٹے مکرم محمد سلطان خانصاحب دفتر خزانہ صدر انجمن احمدیہ میں کارکن ہیں۔