مکرم محمد رمضان صاحب شہید اور مکرم محمد اقبال صاحب شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں شامل اشاعت درج ذیل شہداء احمدیت کا تذکرہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے خطباتِ جمعہ کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔
مکرم محمد رمضان صاحب اور مکرم محمد اقبال صاحب دونوں محترم علی محمد صاحب کے ہاں ویرووال ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے۔ 1947ء میں ہجرت کرکے یہ خاندان فیصل آباد میں آبسا۔ پھر کچھ عرصہ بعد کوہلووال ضلع گوجرانوالہ میں منتقل ہوگئے۔ 2؍ جون1974ء کو مخالفینِ احمدیت دونوں بھائیوں کو دھوکے سے گھر سے بلاکر لے گئے اور قریبی نہر کے کنارے لے جاکر گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ پھر نعشیں نہر میں پھینک دیں۔ محمد رمضان شہید کی نعش تو برآمد ہوگئی مگر محمد اقبال شہید کی نعش کوشش کے باوجود دستیاب نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں