مکرم محمد زمان خان صاحب شہید اور مکرم مبارک احمد خان صاحب شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں چند شہدائے احمدیت کا تذکرہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے خطباتِ جمعہ کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔
مکرم محمد زمان خان صاحب اور ان کے بیٹے مکرم مبارک احمد خان صاحب کو دشمنانِ احمدیت نے 11؍جون 1974ء کو گولیاں مارکر شہید کردیا پھر ان کی نعشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ ان کے گھربار بھی جلا دیے گئے اور ایک نعش کو بھی پٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔ مکرم محمد زمان خان صاحب نے پسماندگان میں تین بیٹے اور اہلیہ چھوڑیں۔ آپ کی اہلیہ محترمہ نے اپنے خاوند اور بیٹے کی شہادت کے بعد بڑے صبر اور شکر اور غیرمعمولی ہمّت کے ساتھ زندگی گزاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں