مکرم چودھری محمد حسین صاحب دھوتڑ

مکرم چودھری محمد حسین صاحب دھوتڑ یکم جنوری 1918ء کو دھوتڑاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے اور آپ کو اپنے سسر کے ذریعہ سے قبول احمدیت کی توفیق ملی۔ آپ کا مختصر ذکر خیر مکرم محمد خورشید قریشی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مئی 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔
مضمون نگار جنہیں مکرم چودھری صاحب کے توسط سے احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی بیان کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں ایسی متعدد مثالیں ملتی ہیں جب احمدیت کی خاطر آپ اپنے حقوق سے دستبردار ہوگئے۔ آپ کو دعوت الی اللہ کے لئے خاص جوش تھا اور اسی لئے دھوتڑاںمیں جہاں کسی وقت آپ اکیلے احمدی تھے لیکن اب وہاں احمدیوں کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔
مکرم چودھری صاحب مرکز کے نمائندگان اور دیگر مربیان کا بہت ادب کرتے۔ خود ان کے ہاتھ دھلاتے، کھانا پیش کرتے اور بوقت ضرورت کپڑے وغیرہ دھلانے کا انتظام کرتے۔ خدمت خلق کا بھی خاص جذبہ تھا چنانچہ 26؍نومبر 1994ء کو آپ کی وفات کے بعد دور دراز کے کئی افراد نے آکر تعزیت کی اور مرحوم کی وہ نیکیاں بیان کیں جو گھر والوں سے بھی پوشیدہ تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں