میری زبان سے ہو نہ سکے گا کبھی ادا – نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30 اکتوبر2020ء)

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں مکرم جنرل محمودالحسن صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

میری زبان سے ہو نہ سکے گا کبھی ادا
جو شکر تیرا، تیرے محمدؐ نے کر دیا
تُو ہے مرا خدا، پہ کہاں آگہی مجھے
پایا فقط اسی کے وسیلہ سے ہی تجھے
صحرائیوں کو اُس نے کیا عرش آشنا
اور باخُدا بنا کے بنایا خُدا نما
وہ کائنات میں ترا شہکارِ لازوال
انسانیت کا جس پہ ہوا ختم ہر کمال
حق تو یہی ہے اُس کا جہاں میں نہیں جواب
اپنی دلیل آپ ہے وہ مثلِ آفتاب
اُس کے طفیل ہی مجھے ایماں عطا ہوا
کیا بے بہا خزینہء قرآں عطا ہوا
حمد و ثنا کروں تری اِس کے سِوا تو کیا
تُو نے مرے جہاں کو محمدؐ کیا عطا

اپنا تبصرہ بھیجیں