میری سادگی دیکھ کیا چاہتی ہوں — نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 13؍جنوری2025ء)
لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘برائے2013ء نمبر1 میں حضرت صاحبزادی سیدہ ناصرہ بیگم صاحبہ کا درج ذیل منظوم کلام شامل اشاعت ہے:
میری سادگی دیکھ کیا چاہتی ہوں
تجھی سے تجھے مانگنا چاہتی ہوں
چھپاؤں مَیں کیوں راز الفت کا اپنی
مَیں بابِ محبت کھلا چاہتی ہوں
میرے سازِ دل کو نہ چھیڑو ، نہ چھیڑو
مَیں اِک نغمۂ نو بھرا چاہتی ہوں
محبت بھی ، رحمت بھی ، بخشش بھی تیری
مَیں ہر آن تیری رضا چاہتی ہوں
اطاعت میں اس کی سبھی کچھ ہی کھو کر
مَیں مالک کا بس آسرا چاہتی ہوں
میرے خانۂ دل میں بس تُو ہی تُو ہو
مَیں رحمت کی تیری رِدا چاہتی ہوں