نظام وصیت نظام خدا ہے – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اکتوبر 2006ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی تحریک وصیت سے متاثر ہوکر کہی جانے والی مکرم عبدالسلام صاحب کی ایک طویل نظم ’’نظام وصیت‘‘ سے انتخاب پیش ہے:

نظام وصیت نظام خدا ہے
ضمیرِ زمانہ کا یہ ہمنوا ہے
اگر ہے ضعیفوں کو مثل عصا یہ
تو محتاج بندوں کا حاجت روا ہے
سہاگن ہوئیں اس سے بیوائیں کتنی
ہزاروں یتیموں کا یہ آسرا ہے
یہ بیعت کنندہ کا ہے امتحاں بھی
مگر درحقیقت جزا ہی جزا ہے
ہے بیعت قدم پہلا الفت کی رہ میں
وصیت ہے کیا شے وفا در وفا ہے
اسی میں ہے خوشنودیٔ حق تعالیٰ
یہی تو مسیح الزماں کی رضا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں