نظر نہ پھیریں گے اُس حُسنِ بے مثال سے ہم – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں شہدائے لاہور کی یاد میں مکرم محمد ظفراللہ خان صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نظر نہ پھیریں گے اُس حُسنِ بے مثال سے ہم
نہ اُٹھ سکیں گے کبھی سجدۂ وصال سے ہم
کیا ہے جس نے ہمارے ہی خونِ دل سے وضو
گزر کے آئے ہیں اس جادۂ کمال سے ہم
سمجھتا کیا ہے کہ خالی رہے گا کاسۂ زخم
بھریں گے اس کو کسی دردِ لازوال سے ہم
وہ ایسی نظرِ عنایت ہے تھک نہیں سکتی
وہ بے خودی ہے کہ رُکتے نہیں سوال سے ہم

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/7Haww]

اپنا تبصرہ بھیجیں