نمازِ جمعہ کو پچھلے جمعے جہاں گئے تھے تمہارے بابا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2011ء میں مکرم انصر رضا صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو اُس واقعہ کے پس منظر میں کہی گئی ہے جب ایک احمدی شہید کی بیوہ نے لاہور کی احمدیہ مساجد میں ہونے والی دہشتگردی کے بعداس سانحہ سے اگلے ہی جمعہ اپنے بیٹے کو اُسی مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے بھیجا اور نصیحت کی کہ اُسی جگہ کھڑے ہوکر نماز پڑھنا جہاں تمہارے والد کی شہادت ہوئی تھی۔ اس عظیم ماں کی نذر اس نظم میں سے ایک انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نمازِ جمعہ کو پچھلے جمعے جہاں گئے تھے تمہارے بابا
اُسی جگہ پہ نماز پڑھنا جہاں کھڑے تھے تمہارے بابا
خدا سے کہنا کہ میرے مالک! مجھے بھی اس رہ پر چلانا
یہی ہے دائم حیات کی راہ جہاں چلے تھے تمہارے بابا
وہی دعاؤں کے تیر لے کر وہی دلائل کی تیغ لے کر
وہیں سے للکارنا عدو کو جہاں لڑے تھے تمہارے بابا
نشانِ منزل نہیں ہے بیٹا نشانِ راہ ہیں یہ سُرخ چھینٹے
وہاں سے آغاز تم کرو گے جہاں رُکے تھے تمہارے بابا
ہے احمدیت کی رُوح خلافت ، جو وہ ہے باقی تو سب ہے باقی
ہو تم بھی اس پہ فدا کہ جس پہ فِدا ہوئے تھے تمہارے بابا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں