نماز کی لذت

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم بشیر احمد صاحب نے اپنے مضمون میں حضورؒ کی نماز سے محبت پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ چھوٹی عمر میں ہی حضورؒ کے ہاں آگئے اور یہیں پلے بڑھے اور حضورؒ کی تربیت اور شفقتوں سے فیض پایا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضورؒ کسی بھی موسم کی پرواہ کئے بغیر نماز مسجد میں جاکر ادا کرتے اور جاتے ہوئے مجھے خاص طور پر مسجد آنے کی تاکید فرماتے۔ فجر کی نماز کے لئے اپنی سائیکل پر بٹھاکر مسجد لے جاتے اور نماز کی پابندی نہ کرنے پر خوب ڈانٹتے۔ سفر میں یا زمینوں پر جاتے تو نماز کا وقت ہوتے ہی وہیں نماز باجماعت ادا فرماتے۔ اس بات سے بے نیاز ہوتے کہ کھیتوں کی گیلی زمین کپڑے خراب کردے گی۔ اس قدر نماز سے عشق تھا کہ عام انسان تصور بھی نہیں کرسکتا۔ نماز تہجد کا بھی اہتمام فرماتے۔ بیماری میں کمزوری کے باوجود بھی کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے۔ ہماری درخواست کے باوجود گھر پر نماز ادا نہیں کرتے تھے بلکہ مسجد جاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں