نورِ ایمان سے دنیا میں سویرا کر دے – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 16؍اپریل 2009ء میں شائع ہونے والے مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کے منظوم کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
نورِ ایمان سے دنیا میں سویرا کر دے
دورِ مسرورؔ میں یا ربّ یہ کرشمہ کر دے
وہ جسے تو نے چنا دیں کی امامت کے لئے
اس کی تدبیر کو تقدیر سے یکجا کر دے
جس سے وابستہ ہے ایمان کی عظمت مولیٰ
اس کی عظمت کو نشانوں سے ہویدا کر دے
جس کے ہر کام میں ہے نصرتِ باری کی جھلک
اس کے قدموں کو تو ہمدوشِ ثریا کر دے
روزِ روشن میں بھی جن آنکھوں میں کچھ نور نہیں
اپنی رحمت سے خدایا انہیں بینا کر دے