نورِ دیں ، نورِ مجسم ، مظہرِ نورِ ہدیٰ – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جنوری2008ء میں شامل اشاعت ڈاکٹر مہدی علی چودھری صاحب کی حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے حوالہ سے کہی گئی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

نورِ دیں ، نورِ مجسم ، مظہرِ نورِ ہدیٰ
زندۂ جاوید ہے تو پیکرِ صدق و صفا
تھا خدا کی ذات پر تیرا توکل بے مثال
جو بھی تیرے پاس تھا سب کر دیا اس پہ فدا
تھی تجھے قربت امامِ وقت سے کچھ اس طرح
پا سکا نہ جس کو کوئی دوسرا تیرے سوا
ہر عدو کے بر مقابل تو ہوا فتح نصیب
تیرے ہاتھوں پہ خدا نے دیں کو مستحکم کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں