نکتہ ور اٹھیں گے لاکھوں اَور بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ مصلح موعود نمبر 2008ء میں مکرم عبد السلام صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نکتہ ور اٹھیں گے لاکھوں اَور بھی
وہ لب اعجاز تفسیریں کہاں
ہر تصور تھا مبدل بہ عمل
خواب کی زندہ وہ تعبیریں کہاں
تیری فطرت حامل سوزِ ازل
خود تڑپتا ہم کو تڑپاتا رہا
وہ جنون شوق ، وہ سودائے عشق
بڑھ کے طوفانوں سے ٹکراتا رہا
علم و عرفاں کا ہے دریا موجزن
یادگار حضرت محمود دیکھ!
ہل گئی بنیاد قصر باطلہ
دیکھ زورِ ضربتِ محمود دیکھ!
آفرینش سے لحد تک معجزہ
تیری ہستی ہے ابد تک معجزہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں