نہ حُسنِ مدعا پر ہے نہ شانِ ارتقا پر ہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 29؍مئی 2023ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 23؍مئی 2014ء میں مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی ’’خلافت احمدیہ‘‘ کے حوالے سے کہی جانے والی ایک نظم شاملِ اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نہ حُسنِ مدعا پر ہے نہ شانِ ارتقا پر ہے
بقائے ہستیٔ انساں خلافت کی بقا پر ہے
خلافت کیا ہے؟ خود نورِ خدا کا جلوہ گر ہونا
بشر کا بزمِ موجودات میں خیرالبشر ہونا
نہ جب تک کارواں میں ہو امیرِ کارواں کوئی
نہیں ہوتا کسی کا اس جہاں میں پاسباں کوئی
خلافت کشتیٔ ملّت کی امیدوں کا یارا ہے
جو سچ پوچھو تو یہ ٹوٹے ہوئے دل کا سہارا ہے
وہی عالَم وہی جذب و فسوں کاری عطا کردے
ہمیں بھی اُس کی طلعت اُس کی بیداری عطا کردے

اپنا تبصرہ بھیجیں