وادیٔ بطحا سے نکلا اک کریم ابن کریم – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2010ء میں شامل اشاعت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

وادیٔ بطحا سے نکلا اک کریم ابن کریم
شاہکار دستِ قدرت نعمت رب رحیم
ہیں زمین و آسماں شاہد کہ ہے اس کا وجود
ہر دو عالم پر خدا کا ایک احسانِ عظیم
حُسن و احساں میں ہے جس کی ذات بحرِ بیکنار
جاری و ساری ہے اس کا تا ابد فیض عمیم
اس کی ہو کامل ثناء شبیرؔ یہ ممکن نہیں
’’شانِ احمد راکہ داند جز خداوند کریم‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X