وجود تعویذ جان تیرا — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل ۲۷؍مئی ۲۰۲۵ء – خلافت نمبر)

خلافت احمدیہ کے حوالے سے روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ ۲۵؍مئی ۲۰۱۵ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:


وجود تعویذ جان تیرا
ہے قرب جائے امان تیرا
تُو جانشینِ مسیحِ دوراں
ہے وقت تیرا زمان تیرا
دلوں پہ ہے سلطنت تمہاری
ہے معتقد اِک جہان تیرا
کڑی ہو جو دھوپ سایہ بخشے
وہ سر پہ ہے سائبان تیرا
جو بخت سوئے ہوئے جگا دے
نظر وہ تیری دھیان تیرا
جو مجھ میں خوشبو رچی بسی ہے
دیا ہے تیری ، ہے دان تیرا
دعا ظفرؔ کی ہے ربّ اعلیٰ
رہے محافظ ہر آن تیرا

مبارک احمد ظفر صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں