وطن کے لئے شہادت

مکرم داؤد احمد صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 فروری میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مکرم داؤد احمد صاحب (کانسٹیبل پولیس) ابن مکرم چودھری عطاء محمد صاحب اپنے فرائض کی بجاآوری میں 30جنوری 2011ء کو مجرموں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔ آپ کی عمر 40 سال تھی اور آپ 1995ء میں کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے۔ آپ کا تعلق ضلع رحیم یار خان کے ایک گاؤں سے تھا۔ آپ بہت سی خوبیوں کے مالک تھے۔ ایک نڈر، بہادر اور تندہی کے ساتھ فرائض سرانجام دینے والوں میں شامل تھے۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے تھے۔
آپ کی تدفین ربوہ میں ہوئی۔ پولیس کے سرکاری پروٹوکول میں آپ کی نعش رحیم یارخان سے ربوہ لائی گئی۔ آپ نے پسماندگان میں بوڑھے والدین، ایک بھائی، ایک بہن، بیوہ اور دو ماہ کا بیٹا چھوڑے۔
مکرم منیر احمد صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 فروری میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مکرم منیر احمد صاحب ابن مکرم محمد یوسف صاحب آف ملاح ملوٹ (اسلام آباد) 10 فروری 2011ء کو ایک خودکُش حملہ کے نتیجہ میں شہید ہوگئے۔ آپ کی عمر 21 سال تھی اور چار ماہ قبل فوج میں بھرتی ہوکر ٹریننگ لے رہے تھے۔ آپ غیرشادی شدہ تھے۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ آٹھ بہن بھائی چھوڑے ہیں۔ آپ کی تدفین گاؤں میں ہی کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں