وقت کی قدر کا طریق
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جولائی 2011ء میں وقت کی قدر پہچاننے کے بارے میں سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ کا ایک خوبصورت اقتباس شامل اشاعت ہے۔ حضورؓ فرماتے ہیں کہ چند دن اپنے روزمرّہ کے کام کی ڈائری لکھیں۔ دن کو تین حصّوں میں تقسیم کرلیں اور ہر حصے کے ختم ہونے پر پانچ دس منٹ تک نوٹ کریں کہ آپ اس عرصے میں کیا کرتے رہے ہیں۔ اِس طرح آٹھ دس دن مسلسل ڈائری لکھنے کے بعد دوبارہ اپنی ڈائری پر نظر ڈالیں اور نوٹ کریں کہ ان میں سے کون کون سے کام غیرضروری تھے۔ اندازہ لگائیں کہ روزانہ کتنا وقت آپ نے ضروری کاموں میں اور کتنا غیرضروری کاموں میں صَرف کیا۔ اس طرح بہت جلد آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کی بہت سی زندگی رائیگاں چلی جارہی ہے۔