وہ ایک شخص جو تازہ ہواؤں جیسا تھا – نظم
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ دسمبر 2010ء میں مکرم مرزا محمد افضل صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
وہ ایک شخص جو تازہ ہواؤں جیسا تھا
مہک رہا تھا معطّر فضاؤں جیسا تھا
ہزاروں درد سے بے چین غم زدوں کے لئے
حصار امن ، محبت سراؤں جیسا تھا
اسی کے اشک سے روشن سبھی چراغ ہوئے
وہ خود غریب تھا لیکن عطاؤں جیسا تھا
وہ اپنی ذات میں اِک بے کراں سمندر تھا
خلوص و مہر و محبت میں ماؤں جیسا تھا