وہ دلرُبا ، دل نشین چہرہ – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم اعظم نویدؔ صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’ نذر امام ‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

وہ دلرُبا ، دل نشین چہرہ
محبتوں کا امین چہرہ
سبھی نگاہوں کا ایک مرکز
ہر ایک دل میں مکین چہرہ
نظر سے جام و سُبو پلائے
وفا کا پیکر ذہین چہرہ
اسی کے چرچے ہیں شش جہت میں
ہے کتنا سُندر ، مُبین چہرہ
ہیں اس کی باتیں بھی شہد آگیں
وفا کا پرتَو رنگین چہرہ
نظر بھی ٹِکتی نہیں کسی کی
حسین ، دُرِّثمین چہرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں