وہ سطوت و جبروت کا اک کوہِ گراں تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ15مارچ 2008ء میں مکرمہ بنت محمود صاحبہ صاحب کا کلام اپنے والد محترم قریشی محمودالحسن صاحب آف سرگودھا کی یاد میں شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

وہ سطوت و جبروت کا اک کوہِ گراں تھا
اس مردِ وفا کیش کے انداز تھے کچھ اَور
رشتوں کے تقدس کا ، تحفظ کا امیں تھا
اپنوں کے لئے اس کے اندازتھے کچھ اَور
ہر بات میں پوشیدہ تھا حکمت کا خزانہ
اور ہر بات کو سمجھانے کے انداز تھے کچھ اَور
تھا دل میں خلافت کے لئے جوشِ عقیدت
اور اس سے محبت کے بھی انداز تھے کچھ اَور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں