وہ شخص کہ ہم سے کیا بچھڑا – نظم

محمود احمد ملک

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم مقصودالحق صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

وہ شخص کہ ہم سے کیا بچھڑا
اک عہد کا سورج ڈوب گیا
وہ شخص ہمارا جیون تھا
وہ شخص دلوں کی دھڑکن تھا
دھڑکن جو رُکی تو رُک کے چلی
اک روپ نئے میں ایسے ڈھلی
کہ دیکھ کے دل مسرور ہوا
جب نُور پہ وارد نُور ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں