ٹی-وی کھولیں تو ترا چہرہ نظر آتا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون 2003ء کی زینت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

ٹی-وی کھولیں تو ترا چہرہ نظر آتا ہے
کان میں رَس تری آواز کا گھل جاتا ہے
تم یہیں ہو یہ تصور ہمیں بہلاتا ہے
پر نہیں ہو یہ حقیقت بھی بہت یاد آئے
مَیں بہت روئی مجھے آپ بہت یاد آئے
اک فقط مَیں ہی جدائی پہ نہیں ہوں دلگیر
ایک دنیا ہے ترے حسن کی احساں کی اسیر
لوگ یوں تڑپے ہیں، روئے ہیں، نہیں کوئی نظیر
سب کو جو ان سے تعلق تھا وہ سب یاد آئے
مَیں بہت روئی مجھے آپ بہت یاد آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں