پردہ اعزاز ہے عورت کا تذلیل نہیں تحقیر نہیں – نظم

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ ‘‘شمارہ 1۔ 2007 میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔

پردہ اعزاز ہے عورت کا تذلیل نہیں تحقیر نہیں
جو رنگ حیا سے عاری ہو عورت کی تصویر نہیں
عفت ہے ، حیا ہے ، جنت ہے ، سکینت ہے عورت
اس صنف حسین کو عزت دو یہ سامانِ تشہیر نہیں
پردہ ہے روایت عصمت کی ، پردہ ہے علامت عفت کی
عورت کے تقدس کی خاطر کوئی اس سے حسیں تدبیر نہیں
ہیں حسن و کشش سے عاری وہ بے رونق اور بے آب سی ہیں
وہ آنکھیں حیا کے کاجل کی، جن آنکھوں میں تحریر نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں