پیشگوئی مصلح موعود حق کو دیکھ کر – نظم
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 3و 10؍فروری 2011ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی پیشگوئی کے حوالہ سے مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
پیشگوئی مصلح موعود حق کو دیکھ کر
سامنے آنکھوں کے آ جاتا ہے وہ فرخ گُہر
قدرتوں اور رحمتوں اور قربتوں کا اِک نشاں
فضل و احسانِ خداوندی کا بحرِ بیکراں
فضل ربانی ، مسیحا نفس ، عظیم و پُرشکوہ
پا گیا اس سے شفا ، بیماریوں سے اِک گروہ
پاک تھا وہ رِجس سے اور اِک مقدّس روح تھا
وہ رضائے ایزدی کے عطر سے ممسوح تھا
کر دیا ہر ذرّہ اپنا راہِ مولیٰ میں فدا
بھیجتا ہے آپؓ پر رحمت ہر اِک چھوٹا بڑا