چمن میں ذکرِ محمدؐ سے یوں بہار آئے – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اکتوبر 2012ء میں مکرم طاہر محمود احمد صاحب کی ایک نعت شاملِ اشاعت ہے۔ اس نعتیہ کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

چمن میں ذکرِ محمدؐ سے یوں بہار آئے
کہ جیسے پھولوں پہ شبنم سے پھر نکھار آئے
ہیں آپؐ جن کو ملا ہے مقامِ محمودی
وگرنہ دنیا میں مُرسل تو بے شمار آئے
ستارے بن گئے روحانی آسماں کے تمام
کبھی جو آپؐ کی صحبت میں دن گزار آئے
ہوئے تھے دنیا سے بے دل خدا کو دل دے کر
رہی تھی جان تو وہ بھی خدا پہ وار آئے
درود پڑھنے سے بے چینیوں کے عالَم میں
دلِ حزین و پریشان کو قرار آئے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/r2QWv]

اپنا تبصرہ بھیجیں