چھوڑ مت مجھ کو اکیلا میرے اللہ کبھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2005ء کی زینت مکرم خواجہ بشیر احمدصاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

چھوڑ مت مجھ کو اکیلا میرے اللہ کبھی
میرے اللہ، کبھی مجھ کو اکیلا مت چھوڑ
آفتیں روز، زمانے کی ڈراتی ہیں مجھے
تجھ سے نزدیک ہوجاؤں ، ستاتی ہیں مجھے
اور رہ رہ کے بری راہیں دکھاتی ہیں مجھے
میرے اللہ کبھی مجھ کو اکیلا مت چھوڑ

چھوڑ مت مجھ کو اکیلا ، میرے اللہ کبھی
جب تجھے ڈھونڈوں تو پاؤں میں رگ جاں کے قریب
جب ملے تُو ، تو ملے سوز شِپنہاں کے قریب
رہے پیمانۂ دل ، بادۂ عرفاں کے قریب
میرے اللہ کبھی مجھ کو اکیلا مت چھوڑ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں