کان کا موم (Ear Wax)

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 24جون 2010ء میں کان کے موم کے بارہ میں مکرم ڈاکٹر عبدالماجد صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔
کان کے آخری حصہ میں موجود ایک جھلّی سے سننے کا کام لیا جاتا ہے۔ اس کو صاف اور چِکنا رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کان کے اندر ایک تیزابی مادہ پیدا کیا ہے جسے موم (Wax)کہتے ہیں۔ یہ موم کم مقدار میں ہونے کے باوجود بہت مفید شئے ہے۔ یہ قدرتی طور پر اندر سے باہر کی طرف دھکیلا جاتا ہے اور اس عمل میں یہ اپنے ساتھ مُردہ جِلد، خلیات اور باہر سے داخل ہونے والی دھول کو مَیل کی شکل میں باہر پھینکتا رہتا ہے۔ بات کرنے اور چبانے کے عمل کے نتیجہ میں یہ موم خود ہی کان سے باہر کی طرف نکلتا رہتا ہے اس لئے بغیر کسی وجہ کے اس کو مکینیکل طریق پر باہر نکالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔
یہ موم Anti Biotic اور Anti Fungalہوتا ہے یعنی چھوٹے موٹے انفیکشن یا فنگس کو خودکار طریقہ سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کان کے اندر موم کی مناسب مقدار نہ رہے تو کھجلی اور بے چینی محسوس ہوتی ہے اور ساتھ ہی انفیکشن یا فنگس لگنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی کمی کی وجہ سے کان میں درد بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن اس موم کی مقدار میں زیادتی کے نتیجہ میں دھسکے والی کھانسی اور سماعت میں کمی کی شکایت پیدا ہوتی ہے۔ اکثر آلۂ سماعت کی خرابی کی وجہ یہ موم بنتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں